دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر الیکشن میں مداخلت ہوئی تو پاکستان اور کشمیر کی تحریک آزادی کو بھی اس سے نقصان پہنچے گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر
No image اسلام آباد۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم مملکت پاکستان کے وسیع تر مفاد میں خاموش رہے کہ پاکستان کو کسی بھی طرح کا نقصان نہ پہنچے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق انڈیا کے انتہائی ظالمانہ اقدامات پر خاموش رہے،غداری کے مقدمے پر خاموش رہے ، کئی مواقع پر اس لئے خاموش رہے کہ کہیں مملکت پاکستان کو کسی بھی طرح کا نقصان نہ پہنچے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے متنبہ کیا کہ اگرآزاد کشمیر کے الیکشن میں مداخلت کی گئی تو پھر پاکستان کو بھی اس کا نقصان ہو گا اور کشمیر کی تحریک آزادی کو بھی اس سے نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کو '' ہائی جیک''کرنے سے گریز کیا جائے۔
واپس کریں