دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اوڑی سیکٹر میں سیز فائر لائین ،LOCکے قریب بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید خاتون پروین اختر آزاد کشمیر کے ہوتڑی گائوں کی 55سالہ بیوہ خاتون ہے
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ ) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں سیز فائر لائین، لائین آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج نے دور وز قبل آزاکشمیر کی ایک دیہاتی بیوہ خاتون کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ 55سالہ اس بیوہ خاتون کا نام پروین اختر ہے جو سیز فائر لائین، لائین آف کنٹرول سے ملحقہ ایک گائوں ہوتڑی کی رہائشی ہے۔بزدل بھارتی فوجیوں نے اس نہتی بوڑھی خاتون کو ظالمانہ طور پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
آزاد کشمیر کی اس ضعیف بیوہ خاتون کو فائرنگ کر کے شہید کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں پیر کی دوپہر ایک نامعلوم خاتون کو فوج نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔بھارتی فوج کے مطابق وہ خاتون مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والی تھی جس پر اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق وہ خاتون اوڑی کے کمل کوٹ کے علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے کی کوشش کی اور وہ سرحدی باڑ کے قریب آ رہی تھی، فوج نے اس خاتون پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔
واپس کریں