دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
افضل بٹ کی سربراہی میں اسلام آباد کے صحافتی وفد کا پی آئی ڈی کمپلیکس مظفر آباد کا دورہ
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)17مئی2023۔پی ایف یوجے کے صدرافضل بٹ اور نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری جنرل خلیل احمد راجہ کا وفد کے ہمراہ پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ ، ڈائریکٹراطلاعات امجد حسین منہاس نے محکمہ اطلاعات کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔وفد میں عامر بٹ ،مدثر چوہدری ،علی رضا سید ،اظہار نیازی عامر سجاد سید موجود تھے۔پی آئی ڈی کمپلیکس میں وفد کو آفیسران اطلاعات راجہ محمد سہیل خان ، سید آصف حسین نقوی اور راجہ عبدالباسط خان نے انہیں اپنے اپنے شعبہ جات بارے بریفنگ دی ۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل نیشنل پریس کلب خلیل احمد راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کی ترقی دیکھ کرخوشی ہوئی،محکمہ اطلاعات آزادکشمیر نے کم وقت میں ترقی کی ہے۔وفد نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد او ر بلدیہ آفس مظفرآباد کا بھی دوہ کیا۔ بلدیہ آفس میں افضل بٹ ، خلیل راجہ و دیگر نے سید سکندر گیلانی کو میئر مظفرآباد منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ سابق وزیرتعلیم بیرسٹرافتخارگیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔بعدازاں افضل بٹ کی قیادت میں آنے والے اسلام آباد کے وفد نے ائیرپورٹ کے مقام پر اینکرپرسن سید ثمر عباس کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔سابق صدر مرکزی ایوان صحافت سید آفاق حسین شاہ ،ممبران پریس کلب راجہ شعیب محمود اور شاہد قیوم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
واپس کریں