دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تنویر الیاس کے پاس اگر کسی جج کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں۔سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کا 20مئی کو سپریم کورٹ آزاد کشمیر سے اظہار یکجہتی ریلی کا اعلان
No image مظفرآباد( پ ر)سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد آزاد کشمیر کی اعلی عدلیہ کے بارے توہین آمیز بیانات اور عدلیہ کی تذلیل کی مذمت کرتے ہوئے 20مئی کو اولڈ سیکرٹریٹ سے سپریم کورٹ تک اظہار یکجہتی ریلی کا اعلان کر دیا ہے۔گزشتہ روز صدر سینٹرل بار مظفرآباد راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل اسد عباسی،صدر نیلم سینٹرل بار عظمی شیریں،راجہ منظور احمد ایڈووکیٹ،ممبر بار کونسل سخاوت حسین اعوان اور دیگر وکلا کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے عدلیہ کی تذلیل کی جا رہی ہے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان جس طرح عدلیہ پر حملہ آور ہیں اس پر وکلا برادری کو سخت تشویش ہے۔آزاد کشمیر کی اعلی عدلیہ کے فیصلہ جات کی مثالیں دی جاتی ہیں باوقار عدلیہ کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ سردار تنویر الیاس خان کے خلاف سپریم کورٹ میں فریق بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ تنویر الیاس کو ملنے والی سزا کم ہے۔ہمارا موقف ہے کہ اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ واقعات میں فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کو قومی سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کی انہوں نے کہا ان واقعات سے پوری دنیا میں پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کا وقار مجروع ہوا ہے باالخصوص ہندوستان میں خوشی کے شادیانے بجائے گئے ہیں۔صدر سینٹرل بار نے 20مئی کو آزاد کشمیر بھر کی بار ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹریز کی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے بعد اعلی عدلیہ سے وکلا اظہار یکجہتی ریلی نکالیں گے۔انہوں نے تنویر الیاس کی جانب سے ججز کو ذہنی مریض کہنے اور ان پر کرپشن کے الزمات کے جواب میں کہا کہ سردار تنویر الیاس خود ذہنی مریض ہے یہ شخص وزیراعظم کے منصب کی بے توقیری کی گئی ہے۔تنویر الیاس کے پاس اگر کسی جج کے کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں۔
واپس کریں