دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان ضیاء کو کنٹریکٹ ملازمت سے برخاست کر دیا
No image مظفر آباد۔ آزا د جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اظہر سلیم بابر نے سابق چیف جسٹس ابرہیم ضیاء کے بیٹے کو ملازمت سے غیر حاضر رہنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے تناظر میں اس کو عارضی ملازمت سے بر خاست کر دیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی طرف سے دس اکتوبر کو جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ (مجاز اتھارٹی) نے ارسلان ضیاء ، نیٹ ورک ایڈ منسٹریٹر بی۔17 ، ہائیکورٹ ہیڈ کواٹر مظفر آباد کو پانچ اکتوبر2020 سے بغیر اطلاع و منظوری رخصت غیر حاضر رہنے اور سنیئر سپرنٹینڈنٹ پولیس ضلع میر پور کی جانب سے آمدہ رپورٹ ،سات اکتوبر،کے مطابق تھانہ پولیس سٹی میرپور میں مذکور کے خلاف مبینہ قبیح اخلاقی جرائم میں مقدمہ میں چھ اکتوبر کو گرفتار ہونے کے باعث ادارہ کی ساکھ بری طرح متاثر کرنے کی پاداش میں کنٹریکٹ ملازمت سے فوری طور پر فارغ کئے جانے اور مذکورکا کنٹریکٹ ملازمت منسوخ کئے جانے کی بھی منظوری صادر فرامائی ہے۔نوٹیفیکیشن فوری طورپر نافذ العمل ہو گا۔
واپس کریں