دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی علاقے میں سیز فائر لائین، لائین آف کنٹرول کے قریب آزاد کشمیر کی ایک خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا
No image بارہمولہ (کشیر رپورٹ ) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی علاقے میں سیز فائر لائین، لائین آف کنٹرول پہ ایک خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔گزشتہ روز ہی بھارتی فوج نے راجوری علاقے میں سیز فائر لائین پہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے سیز فائر لائین سے ملحقہ گائوں کریلہ کے ذہنی معذور نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
بھارتی فوجی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ پیر کی دوپہر ایک نامعلوم خاتون کو فوج نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔بھارتی فوج کے مطابق وہ خاتون مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والی تھی جس پر اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق وہ خاتون اوڑی کے کمل کوٹ کے علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے کی کوشش کی اور وہ سرحدی باڑ کے قریب آ رہی تھی، فوج نے اس خاتون پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔صحافیو ں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہے اور اس واقعے کے بارے میں کوئی بھی معلومات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔
واپس کریں