دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کی خطرناک صورتحال کابھارت پہ اثر ضرور پڑے گا۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ ) بھارت کے سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خراب صورتحال کا بھارت پر اثر ضرور پڑے گا۔بھارت کی سابق من موہن سنگھ حکومت میں وزیر خارجہ کے عہدے پہ فائز رہنے والے نٹور سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں خانہ جنگی جیسی صورتحال کا ہندوستان پر اثر ضرور پڑے گا۔ پاکستان کے حالات بہت نازک ہیں۔ حکومت پاکستان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ سنگھ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں تو عدالت میں بتائیں۔ ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔ نٹور سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں فوج چلتی ہے۔ فوج کے تعاون کے بغیر حکومت زیادہ نہیں چل سکتی۔پاکستان میں آتشزدگی اور تشدد کے واقعات پر سنگھ نے کہا کہ وہاں کی فوج طاقتور ہے لیکن جو کچھ ہوا، وہ ٹھیک نہیں تھا۔ تمام شہروں میں ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے، عمران کا نام لیا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کے لیے اچھا نہیں۔ ہمارے پڑوس میں ہونے والے ایسے واقعات ہندوستان کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد9مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور اہم سرکاری مقامات پہ پی ٹی آئی کے حامیوں کی طرف سے جلائو گھیرائو کے واقعات پہ بھارت میں عمومی طور پر بہت خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے عمران خان کی خاص طور پر تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
واپس کریں