دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گائوں کریلہ کے ذہنی معذور نوجوان کو سیز فائر لائین، کنٹرول لائین سے پکڑ لیا
No image سرینگر(کشیر رپورٹ ) بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے گائوں کریلہ کے ایک نوجوان کو سیز فائر لائین کے قریب سے گرفتار کر لیا جو ذہنی طور پر معذور ہے۔بھارتی فوجی اس سے پہلے بھی لائین آف کنٹرول عبور کر کے آزاد کشمیر کے متعدد نوجوانوں کو پکڑ چکی ہے۔بھارتی فوج نے 15 مئی میڈیا کو بتایا کہ راجوری کے ترکنڈی علاقے سے آزاد کشمیر کے ایک نوجوان عثمان کو پکڑا گیا ہے جو کوٹلی ضلع کے کریلہ گائوں کا رہائشی ہے اور بچپن سے ہی ذہنی طور پر معذور ہے۔بھارتی فوج کے مطابق آزاد کشمیر کے نوجوان عثمان سے پوچھ گچھ کی جار ہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے کچھ عرصہ قبل آزاد کشمیر کے ایک14سالہ عبدالصمد کو بھی لائین آف کنٹرول کے قریب آنے پہ پکڑ لیا تھا جو اب مقبوضہ کشمیر کی ایک جیل میں قید ہے۔آزاد کشمیر کے نوعمر لڑکے عبدالصمد کا گھر لائین آف کنٹرول پہ ہی واقع ہے۔
آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں کئی بار آزادکشمیر کے شہریوں نے اکٹھے ہو کر بھارتی فوجیوں کو آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہونے سے روک کر انہیں واپس جانے پر مجبور کیا ہے۔
واپس کریں