دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راجہ فاروق حیدر خان کے چچا زاد بھائی راجہ محمد شبیر انتقال کر گئے،آبائی گائوں سلمیہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی
No image چکار(کشیر رپورٹ )سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے حقیقی چچازاد بھائی راجہ محمد شبیر خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو ان کے آبائی گائوں چکار سلمیہ میں ادا کی گئی۔ نماز جناہ میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر، چیف جسٹس ہائیکورٹ راجہ صداقت حسین، پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنما صاحبزادہ اشفاق ظفر، شوکت جاوید میر، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، مرتضی گیلانی، ضیا القمر ، صاحبزادہ محمد احمد سمیت بیورو کریسی ، انتظامیہ و دیگر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دریںا ثنا صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ارشد رشید اعوان، اسلم مرزا ، عمر کاظمی ، خوشحال خان مغل، اسرار ہمدانی، قاضی عزیز احمد ، سید ظاہر ہمدانی ، شکیل کیانی ، خالد ہمدانی ، راجہ ادریس آفتاب ، مہوش اقبال نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور ان کے لواحقین سے راجہ محمد شبیر خان کے وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔مختلف شخصیات کی طرف سے راجہ محمد شبیر خان کی وفات پہ راجہ فاروق حیدر خان سے تعذیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واپس کریں