دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ووٹوں کی تعداد تقریبا84لاکھ، 8 لاکھ کا اضافہ ،حتمی فہرست27مئی کوشائع کی جائے گی
No image سرینگر ،14مئی(کشیر رپورٹ)مقبوضہ جموں و کشمیر میں تقریبا8لاکھ نئے ووٹوں کا اندراج کیا گیا ہے اور اب مقبوضہ جموں وکشمیر میں ووٹروں کی تعداد تقریبا84لاکھ ہو گئی ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر لسٹ کی مہم6مئی کو مکمل کی گئی اور15 مئی تک دعوے اور اعتراضات نمٹانے کے بعد نئی ووٹر لسٹ 27 مئی کو شائع کی جائے گی۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ پانچ سال سے صدر راج نافذہے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی آزادی کی مزاحمتی تحریک کے خلاف ایک ملین بھارتی فوج کے جنگی نوعیت کے آپریشن مسلسل جاری ہیں۔بھارت کے الیکشن کمیشن کے مطابق اس سال کے آخر میں مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔تاہم مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے بارے میں صورتحال واضح نہیں ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسمبلی حلقوں کی نئی حد بندی کے بعد ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا کام 2022 میں کیا گیا تھا۔ حتمی ووٹر فہرست 25 نومبر 2022 کو جاری کی گئی تھی۔ اس میں جموں و کشمیر میں ووٹرز کی تعداد میں سات لاکھ 72 ہزار کا اضافہ ہوا۔ ووٹرز کی کل تعداد 8359771 تک پہنچ گئی۔ اس میں 4291687 مرد ووٹرز اور 4067900 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 184 تیسری جنس کے ووٹرز بھی شامل ہیں۔
واپس کریں