دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا اعلان، پاک فوج کے حق میں ریلیاں، آزاد کشمیر میں نظام ٹھپ ہے۔ چودھری طارق فاروق
No image اسلام آباد ( پ ر) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل ، سابق سینئر وزیرچودھری طارق فاروق نے کہا ہے کہ ایک کرپٹ اور بدعنوان شخص کی گرفتاری کے بعد جس انداز میں قومی ، عسکری و حساس املاک پر حملے کیے گئے یہ ملک دشمنوں کی سازش ہے جس کا آلہ کار بن کر یہود و ہنود کے مذموم مقاصد کی تکمیل کی راہ ہموار کی گئی ۔ کشمیری عوام ہمیشہ کی طرح سپہ سالار پاک فوج جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کی جملہ قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ، آئندہ ہفتے سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بھر میں پاک فوج کی حمایت اور ریاست پاکستان کے حق میں ریلیوں کا انعقاد کرے گی ۔ پیر کے روز اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جملہ کارکنان جوش و خروش اور بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں گے ، پی ڈی ایم کی قیادت سمیت مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی کشمیری عوام اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس وقت آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی اتھارٹی موجود نہیں ، نظام ٹھپ ہے اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ ، حکومت پاکستان نے تمام ضروریات پوری کر دی ہیں ، اصولی طور پر خطہ کے اندر بلاتخصیص تمام علاقوں میں ترقیاتی کام شروع ہونے چاہئیں تھے مگر یہاں صرف بھمبر میں من پسند ترقیاتی عمل شروع کیا گیا ہے۔
چودھری طارق فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو پاکستان اور مسلح افواج پاکستان پر ہمیشہ فخر رہا ہے ، افواج پاکستان نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بنا کر ان علاقوں کو بچا رکھا ہے ، مسلم لیگ ن نظریہ پاکستان کی خالق جماعت ہے ، ایک کرپٹ اور بدعنوان شخص کی گرفتاری کے بعد جس انداز میں قومی ، عسکری و حساس املاک پر حملے کیے گئے یہ ملک دشمنوں کی سازش ہے جس کا آلہ کار بن کر یہود و ہنود کے مذموم مقاصد کی تکمیل کی راہ ہموار کی گئی ۔ کشمیری عوام ہمیشہ کی طرح سپہ سالار پاک فوج جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کی جملہ قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ، آئندہ ہفتے سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بھر میں پاک فوج کی حمایت اور ریاست پاکستان کے حق میں ریلیوں کا انعقاد کرے گی ۔
چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن قائداعظم کے پاکستان کی حامی و علمبردار ہے اور پاکستان کو کسی دہشتگرد گروہ کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ، شرپسند ، ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ضرورت ہے ، کسی کو بھی سیاست کی آڑ میں ملک کے اندر انتشار و خلفشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر یہود و ہنود کی سازشیں عروج پر ہیں ، معاشی طور پر پاکستان کو غیر مستحکم کر کے ایک مذموم منصوبہ بندی کے تحت ملک کے اندر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ، پہلے سیاستدانوں کو تقسیم کیا گیا پھر علماء کو تقسیم کیا گیا ، فوج واحد ادارہ تھا جس نے ملک بچا رکھا ہے اور جس پر پاکستان کے عوام کو غیر متزلزل اعتماد ہے ، ایک منظم سازش کے تحت پاک فوج کو متنازعہ بنانے کی سازش کی گئی اس مقصد کے لیے عمران خان اور اس کے گمراہ گروہ کو استعمال کیا گیا ۔
چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ ایک کرپٹ ، بدعنوان ، جھوٹے اور مکار شخص کی گرفتاری کے بعد حساس فوجی تنصیبات پر حملے عالمی ایجنڈے کی نشاندہی کرتے ہیں ، دنیا کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ جب تک پاک فوج متحد ہے اور اس کی قیادت جنرل عاصم منیر جیسے محب وطن کمانڈر کے ہاتھوں میں ہے پاکستان کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ہمیشہ کی طرح پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، پیر کے روز اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جملہ کارکنان جوش و خروش اور بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں گے ، پی ڈی ایم کی قیادت سمیت مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی کشمیری عوام اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ موجودہ وقت عالمی سازشوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ہے ، مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر قائداعظم کے پاکستان کے دفاع و تحفظ کے لیے ہر قربانی دے گی ۔
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں پیدا شدہ سیاسی بحران کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی اتھارٹی موجود نہیں ، نظام ٹھپ ہے اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ ، حکومت پاکستان نے تمام ضروریات پوری کر دی ہیں ، اصولی طور پر خطہ کے اندر بلاتخصیص تمام علاقوں میں ترقیاتی کام شروع ہونے چاہئیں تھے مگر یہاں صرف بھمبر میں من پسند ترقیاتی عمل شروع کیا گیا ہے ، فاروق حیدر دور حکومت کی فنڈز کی برابری کی بنیاد پر تقسیم کے اصول کی نفی کی جا رہی ہے ، بھمبر میں ٹیکنیکل کالج ، جنڈی چونترہ پارک اور 2020-21ء میں شاہرات کے جاری شدہ ٹینڈرز پر کام 2 سال سے رکے ہوئے ہیں ، یہ صورتحال تشویش کا باعث ہے ، مظفرآباد میں 20اور 21 اپریل کی درمیانی رات جو سیاسی واردات کی گئی اس کی بنیاد جھوٹ اور فراڈ ہے چونکہ ابھی تک تحریک انصاف میں کسی فارورڈ بلاک کا اعلان نہیں ہوا، فلور کراسنگ آرڈیننس جاری ہونے کے باوجود لوگوں کو محض طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں ، اس رات ہونے والی واردات عوام ابھی بھگت رہے ہیں ، یہ گروہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب بھی اندر خانے ملا ہوا ہے جو لوگ تحریک انصاف تقسیم کر کے محاذ فتح کرنے کے دعوے کر رہے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔
چوہدری طارق فاروق کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے وزیراعظم بننے کے لیے 2 ارب روپے عمران خان کو دینے سمیت گزشتہ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ 2021ء کے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں منظم مداخلت ہوئی ، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو عضو معطل بنا کر ایک سلیکٹڈ اسمبلی قائم کی گئی جو کسی صورت عوام کی نمائندہ نہیں ، یہ عوام کے مینڈیٹ سے وجود میں نہیں آئی بلکہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے گھنائونا کھیل کھیلا ، اس گھنائونے کھیل کے پس پردہ تمام معاملات کی تحقیقات ہونی چاہئیں جب تنویر الیاس نے حقیقت بتا دی ہے تو معاملے کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے ۔ پیسے کے بے دریغ استعمال اور مداخلت کے ذریعے آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ، موجودہ اسمبلی اگر عوام کی نمائندہ ہوتی تو آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام ہوتا ، رات کی تاریکی میں وزرائے اعظم تبدیل نہ ہوتے اور یہ سلسلہ آگے بھی رکتا ہوا دکھائی نہیں دیتا ۔ چوہدری طارق فاروق نے مزید کہا کہ ملک کے اندر اس وقت مکمل یکجہتی کی ضرورت ہے ، آئندہ ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے شرپسندوں کو نشان عبرت بنانا قومی و ملکی مفاد میں ہو گا ۔

واپس کریں