دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' پی ایم اے نے وزیر اعظم ' آزاد کشمیر کی مانیٹرنگ پالیسی مسترد کر دی، ضلعی انتظامیہ ڈاکٹرز کی حاضری چیک نہیں کر سکتی۔ر ڈاکٹر واجد علی حسین
No image کوٹلی( پ ر )وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے بنائی جانے والی مانیٹرنگ پالیسی کو پی ایم اے نے مسترد کردیا،کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ہماری حاضری چیک نہیں کر سکتے، پاکستان کے ڈاکٹر کی تنخواہ ایک لاکھ بیس ہزار سے شروع ہوتی ہے اور آزاد کشمیر میں 70ہزار روپے ،وزیراعظم آزاد کشمیر فوری طور پربھمبر طرز کا پیکج پورے آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کے لیے دیں،آزاد کشمیر کے ہسپتالوں میں جدید مشینری نہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو راولپنڈی ریفر کیا جاتا ہے۔ پی ایم اے آزاد کشمیر کے چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی و مرکزی صدر ڈاکٹر واجد علی حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کسی دوسری محکمہ کی نمبرداری قبول نہیں کمشنر ڈپٹی کمشنر اور ایس ڈی ایم ہمارے لیے قابل احترام ہیں ہمارے پاس آئیں دفاتر کا وزٹ کریں لیکن ہماری حاضری چیک نہیں کر سکتے محکمہ صحت کا اپنا پورا سسٹم موجود ہے سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی ہیلتھ کے علاوہ ہر ضلع میں ڈی ایچ اوز اور ہر ہسپتال میں ایم ایس موجود ہیں حاضری چیک کرنا ان کا کام ہے حکومت ہمارا پیکج منظور کرے بھمبر کی طرح پورے آزاد کشمیر کے لیے وزیراعظم پیکج دیں ڈاکٹرز کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے اور معطل شدہ ڈاکٹرز کو فوری بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی ڈیوٹی کے اوقات کا تعین کیا جائے ہمارے ڈاکٹر دن ہو یا رات جب بھی کال ہوتی ہے دس منٹ کے اندر مریضوں کو دیکھنے کہ لیے پہنچ آتے ہیں اور پھر صبح آٹھ بجے بھی ڈیوٹی پر حاضر ہوتے ہیں اس موقعہ پر مرکزی انفارمیشن سیکرٹری پی ایم اے آزاد کشمیر ڈاکٹر شہزاد احمد خان، مرکزی جوائینٹ سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر عتیق الرحمن، ڈاکٹر معصب،ڈاکٹر عرفان اشرف ضلعی صدر پی ایم اے کوٹلی ڈاکٹر سرجن وسیم سی ایم ایچ راولاکوٹ،ڈاکٹر حسنین بخاری ڈاکٹر بلال ڈاکٹر پرویز ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر امتیاز ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر خلیل احمد اے ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر اقبال ڈاکٹر عثمان کارڈیالوجیسٹ ڈاکٹر جنید محی الدین ڈاکٹر غفور راجہ نیورو سرجن ڈاکٹر عابد بخاری ڈاکٹر ساجد حسین آرتھو پیڈک سرجن کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واپس کریں