دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دہشت گر د کاروائیوں کے فسادات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی یقینی ہو گئی، وزیر اعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف عاصم منیر نے بھی اعلان کر دیا
No image اسلام آباد )کشیر رپورٹ ( تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ' پی ٹی آئی ' کے افراد کی طرف سے ملک میں بدترین فساد کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی یقینی ہو گئی ہے۔عمران خان اور ' پی ٹی آئی ' کے دیگر رہنمائوں نے مختلف حلقوں کی طرف سے ان واقعات کی مذمت کے مطالبات کے باوجود دہشت گردی پر مبنی ان کاروائیوں کی مذمت نہیں کی گئی بلکہ عمران خان نے گزشتہ روز کہا کہ اگر انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر ایسا ہی ہو گا۔
سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے عمران خان کو بھر پور تحفظ فراہم کئے جانے سے یہ ابہام پیدا ہو گیا تھا کہ ملک بھر میں عوامی، سرکاری اور دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں آ سکے گی یا نہیں تاہم آج ،ہفتہ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں کہا کہ فساد کرنے والوں کو72گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے گا اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج کرتے ہوئے ان کے خلاف ا ینٹی ٹیررسٹ کورٹس میں مقدمات چلائے جائیں گے۔اس کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں کہا کہ9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، پاک افواج اپنی تنصیبات کو جلانے کی مزید کسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی، دشمن عناصرکی جانب سے مسلح افواج کونشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سے ایسی مذموم کوششوں کوناکام بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور اس کے بعدآرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ان دوٹوک اعلانات سے واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان میں شہداء کی یادگاروں، دفاعی تنصیبات پر حملوں،جلائو گھیرائو، عوامی سرکاری املاک کو تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔اس صورتحال میں ' پی ٹی آئی ُ کی ملک و عوام کے خلاف دھونس، ہٹ دھرمی اور تباہی پر مبنی کاروائیوں کے خاتمے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اب عمران خان اور' پی ٹی آئی' کی منفی سیاست پر مبنی دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کے لئے بھی اب ایسا کرنا ممکن نہیں رہے گا۔
واپس کریں