دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
9 مئی کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں ،مشتعل افراد اور اس پر اکسانے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
No image پشاور )کشیر رپورٹ ( آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کومشتعل افراد، اس پر اکسانے اور عمل کرنیوالوں کوانصاف کے کٹہر ے میں لائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، مسلح افواج اپنی تنصیبات کا تقدس اور سلامتی پامال کرنے کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔آرمی چیف نے کہاکہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔جنرل عاصم منیر نے کہاکہ پاک افواج اپنی تنصیبات کو جلانے کی مزید کسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی، دشمن عناصرکی جانب سیمسلح افواج کونشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سیایسی مذموم کوششوں کوناکام بنایا جائے گا۔
واپس کریں