دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فسادیوں کو 72گھنٹوں میں گرفتار کر کے دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں، عبرتناک کاروائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف
No image لاہور )کشیر رپورٹ ( وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ فساد کرنے والوں کو72گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج کرتے ہوئے ان کے خلاف ا ینٹی ٹیررسٹ کورٹس میں مقدمات چلائے جائیں۔وزیر اعظم نے ہفتہ کو لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فساد، دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف عبرتناک کاروائی کرنا ناگزیر ہے اور اس کے لئے اگر ا ینٹی ٹیررسٹ کورٹس کو رات کے وقت بھی کام کرنا پڑے تو کیا جائے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز جناح ہائوس،سی ایم ایچ اور سروسز ہسپتال کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ڈی آئی جی علی ناصر رضوی سمیت دیگر پولیس افسران و زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمی افراد کے علاج معالجہ کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایت کی۔ڈی آئی جی علی ناصر رضوی پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراو سے زخمی ہوئے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آ ئی نے احتجاج کی آ ڑ میں دہشت گردی کی ہے، یہ دہشت گردی اور ملک دشمنی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ،اسے آئینی اور جمہوری احتجاج نہیں کہا جاسکتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلوائیوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیوں میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،ہر حملہ آور کی شناخت کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ جلائو گھیرائو کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے شہدا اور غازیوں کی یاد گاروں ، حساس اداروں، عمارات اورجناح ہائوس کی بے حرمتی کی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
واپس کریں