دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' پی ٹی آئی' کے افراد کی شہداء کی یادگاروں سمیت فوجی تنصیبات پر حملوں، فسادات پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کی خاموشی
No image مظفر آباد )کشیر رپورٹ ( پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے بدترین فسادات ، جس میں شہداء کی یادگاروں سمیت فوجی تنصیبات پر حملے، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو کے واقعات بھی شامل ہیں، کے خلاف آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میںسیاسی ، عوامی حلقوں کی طرف سے شدید مذمت کی جار ہی ہے ۔ تاہم حیران کن طور پر آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم چودھری انوارالحق کی طرف سے ملک و عوام کے خلاف بدترین سازشوں پر مبنی ان کاروائیوں کے خلاف کوئی مذمتی بیان سامنے نہیں آ سکا۔ آزاد کشمیر کے سینئر موسٹ وزیر کرنل (ر)وقار احمد نور اوروزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے دہشت گردی کے واقعات پر مبنی ان فسادات کی سخت الفاظ میں مذمتی بیانات جاری کئے ہیں لیکن حیران کن طور پر وزیر اعظم چودھری انوارالحق کی طرف سے ان فسادات کے خلاف کوئی بیان سامنے نہیں آیا، ان کی طرف سے ان واقعات پہ یوں خاموشی اختیار کی گئی ہے کہ جیسے یہ واقعات ہوئے ہی نہیں۔
واپس کریں