دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خالصتان تحریک بھارت کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے، خالصتان تحریک کوبھارت اور دنیا بھر میں مقیم سکھوں کی بھر پور حمایت حاصل۔ا نٹرنیشنل فورم فار رائٹس اینڈ سیکیورٹی کی رپورٹ
No image نئی دہلی )کشیر رپورٹ ( ا نٹرنیشنل فورم فار رائٹس اینڈ سیکیورٹی (IFFRAS) نے خالصتان تحریک پر اپنی جامع رپورٹ پیش کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خالصتان تحریک کو بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے قیام کی تحریک بھارت کے لئے ایک بڑے اور پیچیدہ مسئلے کے طورپر نمایاں ہوئی ہے اور مغربی ملکوں میں بھی بھارت کے لئے سنگین سفارتی مشکلات کا باعث ہے۔خالصہ ووکس کی رپورٹ کے مطابق خالصتانی تحریک جہاں بھارتی خودمختاری کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے وہیں یہ تحریک مغربی ممالک میں بھی بھارت کے لئے ایک خطرہ بنتی جا رہی ہے اور خالصتان تحریک کی حمایت اور بھارت کی مخالفت میں سکھ بھرپور طور پر اس میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خالصتان تحریک سکھوں کے لیے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کرنے والی ایک سرگرم تحریک ہے، جو بھارت میں ایک دیرینہ مسئلہ ہے اور اب یہ بھارت کے لئے سنگین مسئلے کے طور پر نمایاں ہو ئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ملک میںخالصتانی بھارتی سفارتی مشنوں پر حملے تیز کر رہے ہیں، اس کی مثالیں میلبورن، لندن اور سان فرانسسکو میں دیکھی گئیں۔ حال ہی میں خالصتانی حامیوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر حملہ کیا، وہاں سے ترنگا ہٹا کر خالصتانی پرچم نصب کیا تھااور بہت توڑ پھوڑ بھی کی۔ ہندوستان نے اس کے لئے برطانوی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ ان دنوں خالصتانی بھی ہندوستان کی سا لمیت کو ٹھیس پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا بہت سہارا لے رہے ہیں۔ خالصہ ووکس نے رپورٹ کیا کہ ان تنظیموں پر حکومت ہند نے دہشت گرد تنظیموں کے طور پر پابندی عائد کی ہے تاہم کینیڈا سمیت کئی مغربی ممالک بھارتی حکومت کے موقف سے متفق نہیں ہیں اور وہ آزاد خالصتان تحریک کو سکھوں کا حق قرار دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، خالصتان تحریک کی سیاسی جدوجہد بھارت کے لئے نہایت پریشان کن صورتحال ہے۔
واپس کریں