دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزادکشمیر میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے ایجنڈے کابھی جائیزہ لیا جائے۔ طاہر کھوکھر
No image مظفرآباد( پ ر ) ایم کیوایم آزادکشمیر کے رہنما سابق وزیرحکومت محمدطاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں ، پاک فوج کی تنصیبات پر حملے ناقابل برداشت، قابل مذمت اور افسوسناک ہیں ۔جی ایچ کیوپرحملہ اور کور کمانڈر ہائوس کو آگ لگانا ، ہنود و یہود کا خواب تھا جو عمران خان اور اس کے شرپسندوں نے پورا کردیا۔آزادکشمیر میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے ایجنڈے کابھی جائیزہ لیا جائے کہ کہیں انڈیا کے اشاروں پر عمران خان آزادکشمیر میں دشمن کے ایجنڈے پر کارفرما نہ ہو۔
کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہاکہ ہر چیزبرداشت کی جاسکتی ہے لیکن پاک فوج کے خلاف بکواس ناقابل برداشت ہے ۔ہماری افواج ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں ، افواج کامورال ڈائون کرنے والے ملک وشمن ، غدار اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں۔ طاہرکھوکھر نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں اور انہیں عبرتناک سزادی جائے تاکہ یہ نشان عبرت بن جائیں، جو کام ملک دشمن قوتیں ستر سالوں میں نہیں کرسکیں وہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے گھنٹوں میںکردیا۔ طاہرکھوکھر نے کہاکہ قوم دشمن کے ایجنٹوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنائیں قوم ان کے ساتھ ہے ۔ طاہرکھوکھر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیر میں بھی صرف ایک سال میں بدترین سیاسی ، مالی اور انتظامی بحران پیدا کیا۔ اور سیاسی و انتظامی ڈھانچہ تباہ کردیا۔
واپس کریں