دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انٹر نیٹ سروس بحال ، سوشل میڈیا پہ پابندی بدستور قائم
No image اسلام آباد )کشیر رپورٹ ( پاکستان میں تین دن کی بندش کے بعد انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے تاہم سوشل میڈ یا سروس اب بھی معطل ہے۔ جمعہ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی کئی ارکان کی طرف سے انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جمعے کی شب پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی تاہم سوشل میڈیا سروس اب بھی معطل ہے۔ ترجمان (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) پی ٹی اے کے مطابق اب تک وزارت داخلہ سے سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملی ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پہ عائید پابندی ختم کی جائے،سوشل میڈیا سروس کو معطل رکھنا آزادی اظہار پہ پابندی ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ ملک بھر میں تین دن کے دوران فساد کرنے والوں کے خلاف گرفتاریوں کے باوجود سخت ترین کاروائی کی صورتحال دیکھنے میں نہیں آ رہی۔اس حوالے سے حکومتی اقدامات میں کمزوری نمایاں ہے۔
واپس کریں