دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راجوری میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں کی بوکھلاہٹ ،ایک پاگل شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا
No image سرینگر) کشیر رپورٹ (مقبوضہ جموں و کشمیر کے راجوری علاقے میں گزشتہ دو ہفتے سے بھارتی فوج کا بڑا آپریشن جاری ہے جس میں ہزاروں فوجی شامل ہیں۔ اس آپریشن میں شامل بھارتی فوجیوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب منگل کی صبح ایک ذہنی طور پر بیمار شخص انیل ولد بھگوان داس کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ علاقے میں چند ہی دنوں میں ایک بھارتی فوجی افسر پہاڑی سے گر کر اور ایک فوجی تیز رفتار فوجی گاڑی کے حادثے میں ہلاک بھی ہوا ہے۔ بھارتی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب آرمی اسٹیبلشمنٹ کے قریب ایک شخص کو دیکھ کر اس پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ زخمی ہونے والے شخص کا نام انیل ولد بھگوان داس ہے اور وہ چریالہ کلال نوشہر ہ کا رہائشی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ شخص گائوں میں گھومتا تھا اور ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا۔
واپس کریں