دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں قبل از وقت الیکشن کی سختی سے تردید کر دی
No image مظفر آباد) کشیر رپورٹ (آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں قبل از وقت الیکشن کی تردید کی ہے۔راجہ فاروق حیدر خان نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ '' پی پی پی اور پی ایم ایل این کی آزاد جموں و کشمیر میں وسط مدتی انتخابات پر اتفاق کی خبر سراسر غلط ہے''۔آزاد کشمیر میں بعض حلقوں کی طرف سے ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں قبل از وقت الیکشن کرانے سے اتفاق کیا ہے تاہم اب راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے اس خبر کی سختی سے تردید کئے جانے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے ایک گروپ نے ' پی ٹی آئی ' کی حکومت ختم کر کے متفقہ طور پر چودھری انوار الحق کو وزیر اعظم بنایا ہے تاہم ابھی تک کابینہ کی تشکیل اور نئے سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے نئی حکومت کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔
واپس کریں