دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزادکشمیر کے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا جائزہ اجلاس
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)08 مئی 2023۔وزیر اعظم آزادکشمیر کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا جائزہ اجلاس پیر کے روز ان کے آفس چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے سیکرٹری اطلاعات کو محکمہ کے جملہ امور کی پراگرس کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس، ڈائریکٹراطلاعات محمد بشیر مرزا، انفارمیشن آفیسر/ انچارج ترقیاتی سکیمز راجہ سہیل خان، ایڈمن آفیسر چوہدری خورشید احمد بھی موجود تھے۔ آفیسرا ن سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہا کہ محکمہ کی جملہ ترقیاتی سکیمز کو بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔ کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ خریداری کے عمل میں شفافیت کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت کے مطابق میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ جو ترقیاتی سکیمز اس مالی سال میں مکمل ہو رہی ہیں ان کی ہر صورت 30 جون سے پہلے تکمیل یقینی بنائی جائے۔ ضلعی دفاترکو مستحکم کیا جارہا ہے اور ان کو میڈیا کے جدید چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی ذمہ داری ہے کہ ہم وزیراعظم کے ویژن اور حکومتی پالیسیوں کو لوگوں تک پہنچائیں تاکہ عوام کو حکومتی کارکردگی سے آگاہی حاصل ہو۔سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ کے تمام ایشوز اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالہ سے چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور وزیراعظم آزادکشمیر کو جلد بریفنگ دیں گے تاکہ محکمہ کے جملہ مسائل کا حل مکمل بنایا جا سکے۔ ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ محکمہ اطلاعات وزیراعظم کی حکومتی پالیسیوں کی پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ تشہیر کو بھرپور انداز میں یقینی بنا رہا ہے۔ وزیراعظم کے احکامات پر 100فیصد عملدرآمد ہو رہا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے محکمہ کا سٹیٹ آف دی آرٹ سٹوڈیو مکمل ہو چکا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر اس کا دورہ کریں۔ اس موقع پر ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے انفارمیشن آفیسر / انچارج ترقیاتی منصوبہ جات راجہ سہیل خان نے بتایاکہ محکمہ اطلاعات کو اب تک 51 ملین روپے ترقیاتی بجٹ سے ریلیز ہو چکے ہیں جس کے خلاف 40 ملین روپے کے اخراجات عمل میں لائے جا چکے ہیں اور محکمہ کی پراگریس 78 فیصد ہے۔ چوتھے کواٹرکی متوقع ریلیز کے اخراجات کے لیے ٹینڈرنگ اور بلنگ کا پراسس حتمی مراحل میں ہے۔ محکمہ اطلاعات 30 جون سے قبل اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔محکمہ کے دو ترقیاتی منصوبہ جات جون میں مکمل ہو جائیں گے جن کے جملہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے۔
واپس کریں