دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پی آئی اے کا طیارہ موسم کی خرابی کی وجہ سے بھارتی حدود میں داخل ہو گیا
No image امرتسر) کشیر رپورٹ (مسقط سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی فلائٹ کا طیارہ4مئی کو موسم کی خرابی کی وجہ سے بھارت میں داخل ہو گیا اوردس منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں120 کلو میٹر تک پرواز کرنے کے بعد واپس پاکستان چلا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ایئرلائن کا طیارہ 10 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوا اور پنجاب میں 120 کلو میٹر تک پرواز کرنے کے بعد واپس پاکستان چلا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی سرکاری فضائی کمپنی کی مسقط سے آنے والی پرواز PK-248 جب4 مئی کی رات 8 بجے لینڈنگ کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو تیز بارش ہو رہی تھی۔ پائلٹ نے 8 بجکر 5 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن بوئنگ 777 طیارہ غیر مستحکم ہو گیا اور لینڈ نہ کر سکا۔ اے ٹی سی کی ہدایات پر، پائلٹ نے گھومنے پھرنے کا طریقہ کار شروع کیا لیکن شدید بارش اور کم اونچائی کے درمیان اپنا راستہ بھول گیا۔ یہ طیارہ رات 8 بجکر 11 منٹ پر پنجاب کے بڈھانہ پولیس اسٹیشن کے قریب ہندوستانی حدود میں داخل ہوا۔ بوئنگ 777 طیارہ جب بھارتی سرحد میں داخل ہوا تو اس کی رفتار 292 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور یہ 13500 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ وہ امرتسر سے 37 کلومیٹر دور چھینہ بدھی چند گاں کے قریب ہندوستان میں داخل ہوا۔تین منٹ بعد، 8.22 بجے، طیارہ ہندوستانی پنجاب کے گاں لکھا سنگھ والا ہٹر سے پاکستانی سرحد پر واپس چلا گیا۔ اس وقت طیارہ 23000 فٹ کی بلندی پر تھا اور 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر رہا تھا۔کستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد طیارہ حجرہ شاہ مقیم اور دیپالپور کے راستے ملتان کی طرف روانہ ہوا۔ طیارے نے بھارتی فضائی حدود میں 120 کلومیٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کیا۔دی نیوز کے مطابق طیارہ بھارتی پنجاب کے علاقے ترن صاحب اور رسول پور کے راستے نوشہرہ پنوں پہنچنے کے بعد واپس مڑ گیا۔ تب تک وہ 40 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر چکا تھا۔پائلٹ طیارے کو ہندوستانی فضائی حدود میں 20,000 فٹ کی بلندی پر لے گئے۔ طیارہ سات منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں رہا اور پھر بھارتی پنجاب کے گاں جھگیاں نور محمد کے پاکستانی حصے میں داخل ہوا۔ اس کے بعد یہ طیارہ پاکستان کے پنجاب کے ضلع قصور میں دونا مابوکی چنت دھوپسری قصور اور گھٹی کلنجر کے دیہات کے راستے دوبارہ بھارتی سرحد میں داخل ہوا۔


واپس کریں