دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک آزادی کشمیر کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے اسلام آباد نے کردار ادا کرنا ہے۔ سراج الحق کا جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی مجلس شوری سے خطاب
No image اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے5 مستقل رکن ممالک سرینگر میں مجوزہG20کانفرنس میں شرکت سے اجتناب کریں،ہندوستان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور 5اگست2019 کے غیر قانونی اقدامات کو جائز قراردلانے کے لیے G20ممالک کا اجلاس سرینگر میں منعقد کرنے کی سازش کررہا ہے عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا عہد پورا کرے مقبوضہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے ہندوستان متنازعہ علاقے میں G20ممالک کے کسی سطح کے اجلاس کا جواز نہیں رکھتا،23کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا شکریہ ادا کیا۔
سراج الحق نے کہاکہ باہمی مذاکرات نہ کرنے کی پاداش میں ملک کو دولخت کیا گیا اللہ نہ کرے آج پھر باہمی مذاکرات نہ کر کے حالات کو اسی طرف دھکیلنے والے ملک وقوم کے مفاد میں نہیں،باہمی مشاورت اور مذاکرات سے ہی ملک کو سیاسی بحران سے نکالا جاسکتا ہے جماعت اسلامی نے بحران سے نکالنے کے لیے اپنی سطح کی کوشش کی ہے جس کو ہم ضروری سمجھتے تھے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں اور قائدین ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عام غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کشمیر کو آزاد اور پاکستان کو خوشحال بنائے گی جماعت اسلامی کے سوا کوئی بھی پارٹی ملک کو بحران سے نکالنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے ہندوستان تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کو آزادی کے راستے سے نہیں ہٹا سکا 15لاکھ قابض ہندوستانی افواج تمام تر استعماری ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے لیکن کشمیری آزادی کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے تحریک آزادی کشمیر کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے اسلام آباد نے کردار ادا کرنا ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ذاتی مفاد سے آگے جانے کے لیے تیار نہیں ہیں کشمیریوں نے5لاکھ شہدا پیش کیے ہیں جماعت اسلامی شہدا کے خون سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دے گی پاکستانی قوم جماعت اسلامی پر اعتماد کرے جماعت اسلامی نریندرمودی کے پنجہ استبداد سے کشمیر آزاد کرائے گی۔
واپس کریں