دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج نے مزید 2کشمیری نوجوان شہید کر دیئے
No image بارہمولہ (کشیررپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعرات کو بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔شہید ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق شوپیاں ضلع سے بتایا جاتا ہے۔ بھارتی فوجی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بارہمولہ کے کریری علاقے میں آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کیا گیا، ان کے قبضے سے ایک رائفل اور ایک پسٹل برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کپواڑہ ضلع میں دو نوجوانوںکو شہید کر نے کا دعوی کیا تھا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد کرانے کے لئے فوجی کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں بھارتی فوج کے آپریشن،چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واپس کریں