دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
No image سرینگر (کشیررپورٹ) مقبوضہ جموں و کشمیرمیں جمعرات کو بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کشتواڑ کے مرواہ علاقے میں جمعرات کو فوج کا ایک اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کا پائلٹ شدید زخمی ہوا ہے۔ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد کرانے کے لئے وسیع پیمانے پہ حفاظتی انتظامات میں مصروف ہے جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلے ہی دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز متعین ہے۔اس اجلاس کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں بھارتی فوج کے آپریشن،چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واپس کریں