دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر ، ضلع کپواڑہ کے مچل علاقے میں فوج سے جھڑپ میں دو افراد ہلاک، بھارتی فوج کا دعوی
No image سرینگر(کشیررپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج اور کشمیر کے آزادی پسند مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فوج نے بدھ کومیڈیا کو بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے علاقے پچناڈ مچل میں بھارتی فوج اور آزادی پسندوں کے درمیان جھڑپ مسلسل کئی گھنٹے جاری رہی۔ بھارتی فوج کے مطابق جھڑپ میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کشمیری فریڈفائٹرز کے بھارتی فوج پر حملوں کے پے درپے کئی واقعات ہوئے ہیں۔
واپس کریں