دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق کا ٹوئٹراکائونٹ فعال ہو گیا
No image اسلام آباد(کشیررپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق نے ٹوئٹرپہ اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے جہاں سے انہوں نے ٹوئٹس کاسلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سے پہلے ان کا ٹوئٹرپہ اکائونٹ نہیں تھا تاہم وزیراعظم بننے کے بعد اب انہوں نے ٹوئٹر پہ اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے ۔وزیراعظم چودھری انوارالحق کا ٹوئٹراکائونٹ @ChAnwarAJK کے نام سے ہے۔چودھری انوارالحق نے اپنا ٹوئٹر اکائونٹ جنوری2018میں قائم کیا تھا تاہم یہ غیرموثرتھا اور اس پہ2018کے بعد سے کوئی ٹوئٹ نہیں کی گئی تھی۔ تاہم وزیر اعظم بننے کے بعد 20اپریل سے ا ن کا ٹوئٹراکائونٹ فعال ہو گیا ہے۔اب تک وزیراعظم چودھرانوارالحق کو308 افراد فالو کررہے ہیں۔
واپس کریں