دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
No image اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے ، آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منگل کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انوار الحق کو آئینی اور جمہوری عمل کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ وزیرِاعظم نے آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا ، 5 اگست 2019 بھارت کا غیرقانونی اقدام انسانی حقوق پر کاری ضرب ہے ، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے ، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہے گی ۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم نے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں پر ہندوستان کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
وفد میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزرا کرنل (ر) وقار نور، فیصل ممتاز راٹھور ، ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر شامل تھے۔ملاقات میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر ،سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی (آزاد جموں و کشمیر) چوہدری یسین موجود تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، مشیر وزیراعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

آزاد کشمیرکے محکمہ پریس انفارومیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری خبر کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وفد میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرچوہدری محمد یسین، چوہدری لطیف،وزرا حکومت کرنل (رٹائرڈ) وقار نور اور فیصل ممتاز راٹھور شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، مشیر وزیراعظم پاکستان براے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔وزیراعظم پاکستان نے چوہدری انور الحق کو آئینی اور جمہوری عمل کے ذریعہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا عھدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم پاکستان نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گی۔پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدو جہدمیں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔ 5 اگست 2019 بھارت کا غیر قانونی اقدام انسانی حقوق پر کاری ضرب ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہے گی۔ہم نے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں پر ہندوستان کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔
واپس کریں