دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میرے بعدCPEC ''ہولڈ '' پہ ہے،منصوبہ روک لیا گیا ہے۔نواز شریف کا انکشاف
No image لندن۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد '' سی پیک '' منصوبہ اس وقت '' ہولڈ'' پہ ہے،'سی پیک'منصوبہ روک لیا گیا ہے۔
نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے ستر سالوں میں پہلی بار اربوں ڈالر ،کھربوں روپے کا سی پیک منصوبہ پاکستان لایا گیا۔نواز شریف نے کہا کہ جب صدر شی پاکستان آئے تو انہوں نے مجھے کہا کہ نواز شریف صاحب ،یہ سی پیک منصوبہ چین کی طرف سے آپ کو تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، بھول نہیں جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اکنامی چار سال مستحکم رہی ہے،ڈالر مستحکم رہا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈالر غیر مستحکم ہونا شروع ہوا،روپیہ گرنا شروع ہوا،سٹاک ایکسچینج بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گرنا شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میرے دور حکومت میں عوام اور ملک کی ترقی کے لئے جو کچھ کیا گیا ،اس پر میرا سر فخر سے بلند ہے،تمام قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طاقت کو،پاکستان کی اہمیت کو ،پاکستان کی توقیر اور عزت کا
اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا گیا ہے۔ہم نے دفاعی میدان میں ایک لینڈ مارک حاصل کیا تھا۔اقتصادی فیلڈ میں بھی ہم ایک لینڈ مارک حاصل کرنے جا رہے تھے لیکن مجھے نکال کر پاکستان کی ترقی و استحکام کے عمل کو روک دیا گیا۔
واپس کریں