دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے گڈ گورننس اقدامات پر عملدرآمد شروع
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)02 مئی 2023 ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے ریاست کے اندر گڈ گورننس کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تیزی سے عملدرآمد شروع،ریاستی مشینری نے وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ ریاست بھر میں آفیسران کے گھروں پر کام کرنے والے ملازمین اپنے اپنے آبائی محکموں میں واپس۔ بدوں استحقاق آفیسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں سینٹرل ٹرانسپورٹ پول میں جمع کروائے جانے کا عمل جاری۔ تمام محکمہ جات بشمول ڈویثرنل وڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، آفیسران اور ملازمین کی حاضری یقینی بنا دی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی ریاست کے اندر گڈ گورننس کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعظم نے بیوروکریسی کے ساتھ اپنی پہلی میٹنگ میں اپنا پرٹوکول نہایت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا اورپولیس سمیت انتظامیہ کی وزیراعظم کے ساتھ موومنٹ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے انکے دورہ جات کے دوران پولیس انتظامیہ کو اپنے اپنے دفاتر میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ریاستی اداروں کو فعال کرنے اور گڈگورننس کے قیام کی ہدایات جاری کی تھیں۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں تمام آفیسران اور سٹاف کی اپنے اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنا دی گئی ہیں۔ تمام ملازمین کی اپنی اصل جائے تعیناتی کے علاوہ منسلکیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن سے وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں، جبکہ تمام محکمہ جات نے بھی وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایات پر وزیراعظم سیکرٹریٹ،چیف سیکرٹری آفس اور تمام محکمہ جات میں بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں،جبکہ آن لائن فائل ٹریکنگ سسٹم بھی تیار کیا جا رہا ہے جس سے فائل پراسسنگ کا عمل تیز ہو گا اور عوام کے مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے ان اقدامات سے جہاں گورننس میں تیزی آئے گی وہیں سرکاری فنڈز کے بے دریغ استعمال میں بھی کمی واقع ہو گی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر کے ان اقدامات کو ے حد سراہا جا رہا ہے۔ آزادکشمیر کے شہریوں کا اظہار ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم نے اس طرح کے تاریخی اقدامات کیے ہیں جن سے آزادکشمیر کے پبلک سیکٹر میں بہتری آئے گی اور آزادکشمیر کو صحیح معنوں میں تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنانے میں مدد ملے گی۔
٭٭٭٭٭٭

واپس کریں