دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، راجوری میں گاڑ ی کھائی میں گرنے سے2بھارتی فوجی ہلاک3فوجی زخمی
No image سرینگر(کشیررپورٹ) مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ کے علاقے راجوری میں فوج کی ایک گاڑی کے حادثے میں2بھارتی فوجی ہلاک اور3فوجی زخمی ہو گئے۔مقبوضہ پونچھ کے وسیع علاقے میں ہزاروں بھارتی فوجی گزشتہ ایک ہفتے سے وسیع پیمانے پہ جنگی نوعیت کے آپریشن میں مصروف ہیں اور اس دوران گھرگھر تلاشی لیتے ہوئے بڑی تعدادمیں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور درجنوں کے تعداد میں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ہفتہ کو راجوری علاقے میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی کھائی میں جا گری جس سے اس پہ سوار کم از کم 2بھارتی فوجی ہلاک اور3فوجی زخمی ہوگئے۔
واپس کریں