دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آئوٹ تقریب ، احسن ظفر وانی کیپٹن ڈاکٹر بن گئے
No image ایبٹ آباد(کشیررپورٹ)ریاست جموں و کشمیر کی مائیہ ناز صحافتی و سیاسی شخصیت خواجہ عبدالصمد وانی مرحوم کے پوتے ، آزاد کشمیر کے ریٹائرڈ ایس ڈی ا و ظفر محمود وانی کے فرزند ا ور سینئر صحافی اطہر مسعود وانی کے بھتیجے احسن ظفر وانی کیپٹن ڈاکٹر بن گئے ۔کیپٹن ڈاکٹر احسن ظفر وانی ہفتہ،29اپریل کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شامل تھے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آئوٹ تقریب کی اس یاد گار تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کاکول ملٹری اکیڈمی میں147 ویں پی ایم اے لانگ کورس،66 ویں انٹیگریٹڈ کورس،6 ویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس،13 ویں مجاہد کورس ا ور21 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پریڈ کا معائینہ کیا ا ور اپنے خطاب میں پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔کیپٹن ڈاکٹر احسن ظفر وانی کے آبائو اجداد کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔
واپس کریں