دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عالمی برادری کو جان لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیرعلاقائی امن ہمیشہ مبہم رہیگا ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
No image ایبٹ آباد(کشیررپورٹ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں ہے، ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ہے، کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں ہے۔ امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنے مادر وطن کیدفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔پاکستان کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے ان کی تاریخی جدوجہد اور حقِ خود ارادیت کے لیے ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، عالمی برادری کو جان لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر، علاقائی امن ہمیشہ مبہم رہیگا،ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہفتہ کوپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 147 ویں پاسنگ آٹ پریڈ سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، ہماری پہلی اور اہم ذمہ داری ریاست سے وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے۔ دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ہے، افواج پاکستان کے غیور اور سربکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے، ظاہری اور چھپے دشمن کو پہچاننا ہو گا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں فرق رکھنا ہو گا۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دشمن عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے، عوام اور پاک فوج کے باہمی رشتے کو قائم و دائم رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام ہماری سلامتی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں، کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ہے، افواج پاکستان کے غیور اور سربکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے۔
قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کاکول ملٹری اکیڈمی میں147 ویں پی ایم اے لانگ کورس،66 ویں انٹیگریٹڈ کورس،6 ویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس،13 ویں مجاہد کورس ا ور21 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پریڈ کا معائینہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو ایوارڈز دیے۔ اعزازی تلوار اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر عبداللہ بن طارق کو دی گئی، بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر علی عامر کو صدر کا گولڈ میڈل دیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف کین 13ویں مجاہد کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد عدنان کو دی گئی، کمانڈنٹ کین 66 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے انڈر آفیسر عادل علی کو دی گئی۔21ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی سارجنٹ میجر فاطمہ خالد کو بھی کمانڈنٹ کین دی گئی، چھٹے بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے انڈر آفیسر سلمان خان کو کمانڈنٹ کین سے بھی نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹس میں عراق، قطر، سری لنکا، فلسطین اور بحرین کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔
واپس کریں