دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیرکا اعزاز، حویلی سے تعلق رکھنے والی اسماء امتیاز ہاشمی پاکستان ایئرفورس میں پائلٹ بن گئی
No image اسلام آباد (کشیررپورٹ ) آزاد کشمیرکے ضلع حویلی کی اسراء امتیاز ہاشمی پاکستان ایئرفورس کی پائلٹ بن گئی، گزشتہ روز رسالپور میں ان کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرکے ضلع حویلی سے تعلق رکھنے والی اسماء امتیاز ہاشمی نے پاکستان ایئرفورس کی پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اسماء امتیاز ہاشمی آزاد کشمیرکے محکمہ اکلاس کے سابق آفیسر امتیاز ہاشمی کی دختراورسابق امیدواراسمبلی زاہد ہاشمی کی بھتیجی ہیں۔ اسماء امتیاز ہاشمی ضلع حویلی کی پہلی لڑکی ہے جس نے ایئرفورس میں پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
واپس کریں