دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیرصدارت اجلاس ،اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کی شرکت، درپیش چیلنجز کو اجتماعی دانش سے حل اور شہدائے کشمیرکے مشن کو مکمل کرنے کا عزم
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی ) 28 اپریل 2023۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی صدارت میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یسین ،مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر ، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ،سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان ،چوہدری لطیف اکبر موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور اور وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں آزادکشمیر کی مالی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اجتماعی دانش کے ذریعے تمام درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وفاقی حکومت سے ملکر آزادکشمیر کی معاشی مشکلات کو حل کیا جائے گا ۔اجلاس کے شرکا نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس میں تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہدا کشمیر کے مشن کو ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔
واپس کریں