دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیرمیں وزراء کی تعداد میں اضافے کے لئے آئینی ترمیم اور صدر کی تبدیلی کا فیصلہ
No image مظفرآباد (کشیررپورٹ)آزاد کشمیرحکومت میں وزراء کی تعداد25کی جائے گی اور بیرسٹرسلطان محمود چودھری کو رآزاد کشمیرکے صدر کے عہدے سے ہٹا نے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ معتبرذرائع کے مطابق وزیراعظم چودھری انوارالحق کی مخلوط حکومت کی طرف سے15ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے جس کے تحت وزراء کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے25کی جائے گی۔دریں اثناء آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹرسلطان محمود چودھری کے خلاف جلد ہی مواخذے کی تحریک اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری محمد یاسین یا چودھری پرویز اشرف میں سے کسی ایک کا انتخاب نئے صدرکے طورپرکیا جائے گا۔اس سے پہلے مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے شاہ غلام قادر کا نام آزاد کشمیرکے صدر کے لئے لیا جا رہا تھا تاہم انہوں نے صدر کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔
واپس کریں