دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سابق وزیراعظم تنویرالیاس کی نااہلی سے خالی ہونے والی اسمبلی نشست ایل اے15باغ 2کا ضمنی الیکشن 8جون کو منعقد ہو گا
No image مظفرآباد (کشیررپورٹ)الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے15باغ 2کا ضمنی الیکشن 8جون کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نشست سابق وزیراعظم تنویرالیاس کی آزاد کشمیرہائیکورٹ سے توہین عدالت کے جرم میں سزا سے نااہل ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن نے بدھ،26اپریل کو اس خالی نشست پہ ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی10مئی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں،11مئی کو جمع ہونے والی کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی ہو گی،15مئی اپیل کی آخری تاریخ،16مئی کو اپیل کی سماعت،17مئی کو اپیلوں پہ فیصلے کی آخری تاریخ،18مئی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ اور 18مئی کو ہی امیدواران کی فہرست مشتہرکی جائے گی۔19مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اوراسی دن امیدواران اوران کے انتخابی نشانات کی اشاعت ہو گی جبکہ8مئی کو صبح 8بجے سے شام 5بجے تک پولنگ ہو گی۔

واپس کریں