دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیرکی تحریک آزادی کے اعلی کمانڈر سید صلاح الدین کے دو بیٹوں کے مکانات ضبط کر لئے
No image سرینگر ( کشیررپورٹ)بھارتی حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارت سے آزادی کی مزاحمتی تحریک کے مقبول عام اعلی کمانڈرسید محمد یوسف شاہ المعرووف سید صلاح الدین کے دو بیٹوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ سید صلاح الدین کے دونوں بیٹوں کی جائیدادیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے لاگو بدنام زمانہ قوانین میں سے ایک قانون کے تحت ضبط کی گئی ہیں جس کے تحت بھارت سے آزادی کی تحریک میں شامل کسی کی بھی جائیداد کو بھارتی حکومت مستقل طورپر اپنی تحویل میں لے سکتی ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے شاہد یوسف اور سید احمد شکیل کی سرینگر اور بڈگام اضلاع میں واقع جائیدادوں کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت ضبط کیا ہے۔بھارتی حکومت اب تک مقبوضہ کشمیرمیں اس کالے قانون کے ذریعے دروجنوں مکانات، عمارات کو سرکاری تحویل میں لے چکی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت سے آزادی کی رواں تحریک1986سے جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں جبکہ کشمیری فریڈم فائٹرز کے ہاتھوں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔
واپس کریں