دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر کاز پاکستان کی اولین ترجیح میں شامل، سابقہ انتظامیہ کی مسئلہ کشمیر پس پشت ڈالنے کی حکمت عملی ترک کر دی گئی
No image اسلام آباد ( کشیررپورٹ)پاکستان نے مسئلہ کشمیرکو پس پشت ڈالنے کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے کشمیر کاز کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف منیر نے اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہو ئے و اضح کیا ہے کہ کشمیر کاز پاکستان کی او لین ترجیحات میں شامل ہے۔ '' کشیر'' کو معتبر ذرائع سے معلو م ہو ا ہے کہ چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل آصف منیر نے اپنی ترجیحات کا سرکلر جاری کیا ہے اس میں کشمیر کاز کو اولین ترجیح میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی سابق انتظامیہ نے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کی حکمت عملی اختیار کی تھی جسے نئی انتظامیہ نے ترک کردیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف کی25اپریل کی پریس کانفرنس میں آرمی چیف کی پالیسی کے مطابق و اضح کیا گیا ہے کہ ''ضرورت پڑی تو جنگ بھارت کے گھر تک لے جائیں گے۔ کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ رہا ہے اور نہ رہے گا، آرمی چیف نے لائن آف کمنٹرول کو دورہ کرکے پیغام دیا کہ افواج پاکستان اس ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اس جنگ کو دشمن کے گھر تک لے کر جائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئیے کہ بھارت اگر کسی مہم جوئی کی کوشش کرتا ہے تو افواج پاکستان اسے بھرپور جواب دیں گی۔ ہم بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے'۔
پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح میں شامل کرنے سے اب بھارت کے لئے بہت مشکل ہو گیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی ہٹ دھرمی اور دھونس پر مبنی جارحانہ پالیسی میں پیش رفت کر سکے۔
واپس کریں