دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تنویر الیاس نے دو ارب 62کروڑ کی کرپشن کی،تحریک انصاف آزاد کشمیر4دھڑوں میں تقسیم ، تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ چند روز میں فیصلہ کرے گا کہ اسمبلی میں کس حیثیت سے بیٹھیں گے، اکمل سرگالہ
No image مظفر آباد ( کشیررپورٹ) آزاد کشمیرکی سابق پی ٹی آئی حکومت کے وزیر اکمل سرگالہ نے سابق وزیراعظم تنویرالیاس پہ کرپشن کے الزامات عائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر چاردھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ اکمل سرگالہ نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ آزاد کشمیرمیں پی ٹی آئی کا ایک دھرڑہ بیرسٹرسلطان محمود چودھری، دوسرا دھڑہ سابق وزیراعظم تنویرالیاس، تیسرا دھڑہ وزیراعظم چودھری انوارالحق اور چوتھا دھڑہ ہم خیال پرمشتمل ہے جس میں وہ خود بھی شامل ہیں۔ اکمل سرگالہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم تنویرالیاس کا ایک62کروڑ کا سکینڈل سامنے آیا ہے اور دوسراسکینڈل دو ارب سے زیادہ کا ہے،تنویرالیاس نے ریاست کا لوٹا ہوا پیسہ استعمال کرکے ایک الگ دھڑہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اکمل سرگالہ نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ابھی تک تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی طرف سے تنویرالیاس کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں کی گئی،عدالت عظمی سے نااہلی کی سزا کے بعد مرکزی قیادت کو چاہئے تھا کہ تنویرالیاس کو تحریک انصاف آزادکشمیرکی صدارت سے الگ کیا جاتا،لیکن ان کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ اکمل سرگالہ نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ہم خیال گروپ اپنے مستقبل کے بارے میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کرے گا اوراس بات کا اعلان کیا جائے گا کہ ہم خیال گروپ اسمبلی میں کس جماعت یا کس حیثیت میں ہو گی۔

اکمل سرگالہ کے وڈیو بیان کا لنک
https://twitter.com/GFarooqi/status/1650128343692464129
واپس کریں