دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیلم جہلم پراجیکٹ کی بحالی کے کام میں ٹنل کا 150 فٹ منہدم حصہ بحال، جولائی کے آخرمیں بجلی کی پیداواردوبارہ شروع ہو جائے گی
No image اسلام آباد۔23اپریل ( کشیررپورٹ) نیلم جہلم پراجیکٹ کی بحالی کے کام میں ٹنل کا 150 فٹ منہدم حصہ بحال کرلیا گیا ہے۔ پراجیکٹ سے بجلی کی دوبارہ پیداوار جولائی کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔ ٹنل کی اندرونی جانب کنکریٹنگ کیلئے ہائیڈورالک شٹر کی تنصیب کی جارہی ہے، اور ساتھ ہی بحالی کے دیگر کام بھی جاری ہیں جبکہ کنسلٹنٹس کی جانب سے رپورٹ انالیسز رسک اگلے ماہ مکمل ہو جائے گی۔عیدا لفطرکی تعطیلات میں بھی پراجیکٹ کی بحالی کا کام جاری رہا اور عید کے دن ہی ٹنل کے منہدم حصے کو بحال کرلیا گیا۔
چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور بحالی کے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ سے بجلی کی دوبارہ پیداوار جولائی کے آخر تک شروع کی جائے۔چیئرمین واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورہ کے دوران پیشرفت کے حصول پر واپڈا پراجیکٹ ٹیم، چائنا گزوبہ گروپ کمپنی اور کنسلٹنٹس کی تعریف کی۔
واپس کریں