دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیرمیں چودھری انوارالحق کووزیراعظم بنانے کے حوالے سے پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک میں طے پائے معاہدہ کے نکات
No image مظفرآباد ( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیرمیں پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے سربراہ چودھری انوارالحق کے وزیراعظم کے عہدے پہ انتخاب کے حوالے سے پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے درمیان طے پائے معاہدے کی تفصیل سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس معاہدے میں ان امورپہ اتفاق کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم انوار الحق، عمران خان کے پاس زمان پارک نہیں جائے گا۔ پی ٹی آئی کا جھنڈا گاڑی پر نہیں لگے گا۔ فارورڈ بلاک کے 10 لوگوں کے علاوہ کسی کو وزارتیں نہیں دی جائیں گی۔ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔ جس دن زمان پارک عمران خان سے ملنے فارورڈ بلاک کا کوئی ممبر یا وزیراعظم گیا اگلے دن ہی عدم اعتماد۔ تحریک انصاف کے جیتے ہوئے ایم ایل ایز کو فنڈ کٹوتی کر کے پی ڈی ایم کے ہارے ہوئے لوگوں کو فنڈ دیا جائے گا۔ ماجد خان انوار الحق ، اظہر صادق اور دیوان علی خان اگلا الیکشن پی پی پی یا نون کے ٹکٹ سے لڑنے کے پابند ہوں گے۔ وزیر اعظم فارورڈ بلاک سے انوار الحق ۔ سپیکر پی پی پی لطیف اکبر ۔ صدر نون لیگ شاہ غلام قادر۔ 1 فارورڈ بلاک کو 10 وزارتیں ۔ پی پی پی کو 6 وزارتیں ۔ نون لیگ کو 2 وزارتیں دینا طے پایا۔
واپس کریں