دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لائین آف کنٹرول پہ سیز فائرکا معاہدہ کشمیرکاز اور پاکستان کے وسیع ترمفادات کے منافی
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)پاکستان کے سابق سینئرسفارت کار عبدالباسط، جو بھارت میں پاکستان کے سفیربھی رہ چکے ہیں، نے کہا ہے کہ 25 فروری 2021 کو بھارت کے ساتھ کشمیرکو تقسیم کرنے والی لائین آف کنٹرول پہ سیز فائرکا معاہدہ کشمیرکاز اورپاکستان کے وسیع ترمفادات کے منافی اقدام تھا اور بے معاہدہ بے وقت کیا گیا۔ عبدالباسط نے ایک ٹوئٹ بیان میں کہا کہ 25 فروری 2021 کو جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان ہوتے ہی عوامی سطح پر اس کی مخالفت کرنے پر سبھی کی طرف سے میری مذمت کی گئی۔ میں اندرونی تفصیلات سے واقف ہوں لیکن اس مقام پر اشتراک کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ کشمیرکو غیرفطری اور کشمیریوں کو جبری طور پرتقسیم کی جانے والی سیز فائرلائین، لائین آف کنٹرول پر سیز فائرکے معاہدے کوبھارت کے مقبوضہ جموں وکشمیرسے متعلق5اگست2019کے جارحانہ اقدام میں پاکستان کی طرف سے سہولت کے ایک اقدام کے طورپردیکھا جا تاہے۔

واپس کریں