دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھارت بھیجنے کا اعلان
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) پاکستان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو اگلے ماہ شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں4-5 مئی 2023 کو منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہSCO اجلاس میں وزرائے خارجہ کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور عمل سے مسلسل وابستگی اور اس اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جو پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں خطے کو دیتا ہے۔
واپس کریں