دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سپیکر اسمبلی مسلسل آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں، حکمران جماعت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے،قائمقام وزیر اعظم کا نوٹیفیکشن غیر آئینی ہے۔ طارق فاروق چودھری سیکرٹری جنرل پی ایم ایل این آزاد کشمیر
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر مسلسل آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ایک ٹوئٹ بیان میں انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔طارق فاروق چودھری نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر آزاد جموں کشمیر کے آئین ایکٹ 1974 کے آرٹیکل 17 کے سب آرٹیکل 2 کی 11 اپریل سے لیکر آج تک مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم کی توہین عدالت میں نااہلی کے وقت قانون ساز اسمبلی جو گزشتہ تین چار ماہ سے ان سیشن چلی آ ر ہی ہے، کے جاری اجلاس میں فوری طور نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کرنا چاہئے تھا ۔ جاری اجلاس بار بار ملتوی کر کے شیڈول جاری کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کی جار رہی ہیں ۔ حکمران پارٹی اپنے اندرونی اختلافات کی وجہ سے ( جس کا اظہار کل ممبر کشمیر کونسل کے الیکشن میں ہو چکا ہے ) جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ۔ آئین کے مطابق 11 اپریل سے لیکر اب تک آزاد ریاست وزیراعظم کے آئینی عہدے سے محروم ھے ۔ آئین کے آرٹیکل 17 کے سب آرٹیکل 2 کی موجودگی میں قائمقام وزیر اعظم کا نوٹیفیکشن غیر آئینی ہے ۔ معزز اعلی عدلیہ ، وکلا کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔
واپس کریں