دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پی ٹی آئی کے دس سے پندرہ امیدوار رابطے میں ، اپوزیشن کے امیدوار کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں، شاہ غلام قادر ۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے چودھری محمد یاسین کا فیصلہ
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دس سے پندرہ امیدوار رابطے میں ہیں، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزار ت عظمی کے انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں ۔پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جے کے پی پی اپوزیشن میں ایک ہیں تاہم حکومت میں کیسے ایک ہونا ہے اس پہ بات کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دن پونے بارہ بجے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔دریں اثناء ایک اطلاع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم آزاد کشمیرکے انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین کے نام کا فیصلہ کیا ہے۔
واپس کریں