دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی میں آج نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا، اسمبلی سے شیڈول جاری
No image مظفرآباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری ہو گیا ہے، آج ، جمعہ کو دن دو بجے اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹری چودھری بشارت حسین کی طرف سے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے اسمبلی اجلاس کی کاروائی کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق اسمبلی اجلاس آج دن دو بجے شروع ہو گا اور اجلاس میں وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں آئے گا۔وزیر اعظم بننے کے لئے سادہ اکثریت یعنی کم ازکم 27ارکان اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔

واپس کریں