دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون ہو گا؟ حکمران جماعت ' پی ٹی آئی ' اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان مقابلہ
No image مظفرآباد( کشیر رپورٹ)اطلاعات کے مطابق آج، جمعہ کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب متوقع ہے اوراس سے پہلے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔' پی ٹی آئی ' کے صدر تنویرالیاس کی توہین عدالت کے جرم میں عدالت سے سزا اور وزارعظمی سے ہٹائے جانے کے بعد نئے وزیراعظم کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ وزیر اعظم بننے کے لئے سادہ اکثریت یعنی کم ازکم 27ارکان اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی حکمران جماعت ' پی ٹی آئی' تین دھڑوں میں تقسیم ہے۔ لاہور میں عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ' پی ٹی آئی ' کے صرف 12ارکان شریک ہوئے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر فاروڈ بلاک کے ممبران اسمبلی کو منانے کے لئے ہر طرح کی کوششیں کی گئیںاورہر طرف رابطے کئے گئے لیکن انہیں ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نئے وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی طرف سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے صدر چودھری محمد یاسین اور اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ' پی ٹی آئی ' پاکستان کے رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک عمران خان کی طرف سے دیئے گئے نئے وزیر اعظم کے لئے نامزد شخصیت کا نام بند لفافے میں لے کر مظفر آباد پہنچ گئے ہیں اور الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ' پی ٹی آئی ' کے نامزد امیداوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
واپس کریں