دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر آزاد کشمیر نے سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد کو وزیراعظم مقرر کر دیا، چیف سیکرٹری کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک عبوری وزیر اعظم مقرر کر دیا اور صدر کے مکتوب کی روشنی میں چیف سیکرٹری/سیکرٹری کیبنٹ نے سینئر موسٹ منسٹر خواجہ فاروق احمد کا نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک وزیر اعظم کے عہدے پر تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا عہدہ سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کو ہائیکورٹ کی طرف سے توہین عدالت کے مقدمے میں سزا اور نااہل قرار دینے کی وجہ سے خالی ہو گیا تھا۔صدر آزا د کشمیر نے خواجہ فاروق احمد کو عبوری وزیر اعظم مقرر کئے جانے کا مکتوب چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا ہے ۔ توقع ہے کہ کل صبح خواجہ فاروق احمد آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔صدر آزاد کشمیر کی طرف سے خواجہ فاروق احمد کو وزیر اعظم مقرر کئے جانے کا مکتوب رات دیر سے جاری کیا گیا۔صدر کے مکتوب پہ چیف سیکرٹری/سیکرٹری کیبنٹ نے سینئر موسٹ منسٹر خواجہ فاروق احمد کا نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک وزیر اعظم کے عہدے پر تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واپس کریں